امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری کے ہاں بیٹی کی پیدائش

0
58

امریکی معروف پاپ اسٹار 35 سالہ کیٹی پیری اور 43 سالہ اورلینڈو بلوم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوگئی جوڑی کا یہ پہلا بچہ ہے-

باغی ٹی وی : کیٹی پیری نےرواں برس چار مارچ میں ایک میوزک ویڈیو ’نیور وارن وائٹ‘ کے ذریعے حاملہ ہونے کی تصدیق کی تھی اس سے قبل میڈیا میں ان کے حاملہ ہونے سے متعلق چہ مگوئیاں تھیں کیٹی پیری کے بعد ان کے منگیتر اداکار 43 سالہ اورلینڈو بلوم نے بھی گلوکارہ کے حاملہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔

دونوں نے فروری 2019 میں منگنی کی تھی تاہم تاحال دونوں نے شادی نہیں کی لیکن اب بچے کی پیدائش کے بعد خیال ظاہر کیا جار ہا ہے کہ دونوں جلد شادی کرلیں گے تو دونوں کی یہ دوسری شادی ہوگی، دونوں کی پہلی شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔

کیٹی پیری نے 2010 میں برطانوی اداکار رسل ایڈورڈ کے ساتھ شادی کی تھی جبکہ دو سال بعد ہی ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی جبکہ اورلانڈو بلوم نے پہلی شادی سپر ماڈل مرنڈا کیر سے 2010 میں کی تھی اور انہیں ان سے ایک بیٹا بھی ہے، اورلانڈو بلوم کی بھی پہلی شادی ناکام ہوگئی تھی اور 2013 میں ان کی طلاق ہوئی۔

کیٹی پیری کی جانب سے امید سے ہونے کی تصدیق کے بعد بھی ان کی جلد شادی کی چہ مگوئیاں ہوئیں تاہم بعد ازاں خبریں سامنے آئیں کہ کورونا کی وبا کے باعث دونوں نے شادی کا ارادہ فی الحال ملتوی کردیا۔

اب دونوں کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی اور دونوں کو شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد دی جا رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یونیسف نے خیر سگالی سفیر کیٹی پیری کی والدہ بننے کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں فیملی میں اضافے کی مبارکباد دی۔


یونیسیف کی ٹوئٹ میں کیٹی پیری کی بیٹی کا نام ڈیسی ڈوو بلوم بتایا گیا۔

بچوں سے متعلق ذیلی ادارے نے اپنی سفیر برائے خیر سگالی کیٹی پیری کے ہاں بچی کی پیدائش پر ایک مضمون میں بچوں کے حوالے سے ایک مضمون بھی شائع کیا اور بتایا کہ صحت مند بچوں کا ہونا ایک خوبصورت و انمول تحفہ ہے۔

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے اپنی ویڈنگ اینورسری پر اپنے بیٹے کی تصویر جاری…

Leave a reply