چین نے بحیرہ چین کی طرف 2 نہیں بلکہ 4 میزائل داغے:بہت جلد چین کواس کو جواب دیا جائے گا: امریکہ نے تصدیق کردی

0
35

واشنگٹن:چین نے بحیرہ چین کی طرف 2 نہیں بلکہ 4 میزائل داغے:بہت جلد چین کواس کو جواب دیا جائےگا: امریکہ نے چینی دھمکی کی تصدیق کردی،اطلاعات کے مطابق امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ چین نے بدھ کے روز بحیرہ جنوبی چین کی طرف چار بیلسٹک میزائل داغے۔

ان کا کہنا ہے کہ میزائل ہئینان اور پاراسل جزیروں کے درمیان گرے۔ میزائل کی اقسام کا تاحال تعین نہیں ہوسکا ہے۔ان میزائل تجربات کا آغاز اس بات کے ایک روز بعد ہوا جب چینی فوج کی عملی فوجی مشقوں کے لئے قائم کردہ نو فلائی زون میں نگران طیارہ بھیجنے پر چین نے امریکہ کی مذمت کی۔

امریکی بحرالکاہل کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ ہند بحرالکاہل علاقے میں یو ٹو کی یہ پرواز ’طیاروں کی پرواز کے اصولوں کے طے شدہ بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے تحت کی گئی‘۔چینی حکام اگست کے آخر سے بحیرہ بوہائی، بحیرہ اصغر اور بحیرہ مشرقی و بحیرہ جنوبی چین میں فوجی مشقیں کر رہے ہیں۔

چینی فوج نے پچھلے دو ماہ کے دوران خاص طور پر بحیرہ جنوبی چین میں مسلسل مشقیں کی ہیں۔امریکہ نے اس ماہ کے شروع میں ہوائی کے آس پاس کثیر ملکی، دو سالہ مشقیں شروع کیں۔ امریکی فوج پیر سے بحیرہ جنوبی چین میں بھی مشقیں کر رہی ہے۔

Leave a reply