کراچی بارش، وزیراعلیٰ سندھ کا پھنسے شہریوں کو سکولوں میں منتقل کرنے کا حکم

0
56

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شدید برسات پر بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں شدید برسات کے سبب ڈزاسٹر کی صورتحال ہوگئی ہے،

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ ملیر کے علاقے میں اسکول کی عمارات خالی کرائی جائیں، ملیر اور سکھن میں رہنے والے لوگ پھنس گئے ہیں، ان لوگوں کا انخلاء فوری شروع کیا جائے، متاثرہ لوگوں کو اسکولوں میں رکھا جائے،

وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے سکولوں میں متاثرہ لوگوں کو کھانا، پینا اور تمام ضروری اشیاء مہیا کی جائیں،اللہ پاک رحم فرمائے، کچے مکانات میں رہنے والے لوگوں کی پریشانی ہے، ڈپٹی کمشنرز اپنے عملے کے ذریعے شہریوں کا خیال رکھیں،

بلوچستان میں بارشوں سے زمینی رابطے منقطع،بچہ ڈوب کا جاں بحق،9 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ

حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

وزیراعلی سندھ نے لوگوں کی مدد کیلئے ڈی ایم سیز، ڈی سیز، پی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی

شہر قائد میں بارش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی، نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے,کراچی ملیر ناد علی لیاقت اسکوائر جناح اسکوائر۔لیاقت مارکیٹ اردو نگر اور سعوداباد کھوکھراپار جانے والے روڈ پانی سے بھر گئے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد روڈوں پر پانی جمع ہو گیا،

پی سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا،کلفٹن میں دو تلوار سے تین کے درمیان کے پی ٹی انڈر پاس میں پانی بھر گیا،شون سرکل سے پنجاب کالونی آنے جانے والے انڈرپاس میں بھی بارش کا پانی جمع ہو گیا،دونوں انڈر پاس کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ، کلفٹن میں دو تلوار سے تین کے درمیان کے پی ٹی انڈر پاس میں پانی بھر گیا، کلفٹن میں 3تلوار ، کے پی ٹی انڈر پاس میں پانی بھر گیا

موسلا دھار بارش کے بعد فیڈرل بی ایریا میں بھی تباہی ہوئی ہے،گجر نالہ بپھر جانے سے رحمان آباد واطراف کی آبادی میں پانی داخل ہو چکا ہے،ایف بی ایریا بلاک 5 گلیوں اور مکانات میں کئی کئی فٹ پانی داخل ہو چکا ہے،گجر نالے کا پانی مسجد میں بھی داخل ، علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے،

بارش کے بعدکنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے ایمرجنسی نافذ کی ہے ترجمان کے مطابق عملہ اوربھاری مشینری علاقوں میں موجو دہے،کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا علا قہ سمندر کے قریب ہے،پانی کی نکاسی ممکن نہیں،علاقہ مکینوں سے احتیاط اور گھر میں رہنے کی درخواست ہے،کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں،

پاک بحریہ کا کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں سرچ ، ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن

Leave a reply