بھٹو کا لاڑکانہ بھی ڈوب گیا،مریض کو ریڑھی پر ہسپتال منتقل کرنا لاڑکانہ کے پیرس ہونے کی گواہی

0
66

بھٹو کا لاڑکانہ بھی ڈوب گیا،مریض کو ریڑھی پر ہسپتال منتقل کرنا لاڑکانہ کے پیرس ہونے کی گواہی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ میں مون سون کی بارشوں نے شھر کے مختلف علاقوں میں تباہی مچادی ہے،

وقفے وقفے سے گذشتہ روز سے تیز بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے، شہر قائد کراچی کے بعد سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا شہر لاڑکانہ بھی بارش کی پانی میں ڈوب گیا، لاڑکانہ کو پی پی کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے، بھٹو زندہ ہے کے نعرے لاڑکانہ سے شروع ہوتے ہیں لیکن بارش کے بعد زندہ بھٹو کہیں نظر نہیں آیا

لاڑکانہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کا پول بھی بارش نے کھول دیا، لاڑکانہ کی سڑکیں تالاب بن گئیں، گلیوں میں پانی پہنچ گیا، شہریوں کے گھروں میں پانی داخل ہو گیا،شدید مشکلات کا شکار شہریوں کی مدد کے لئے زندہ بھٹو لاڑکانہ میں کہیں نظر نہیں آیا

سندھ حکومت نے اس شہر پر 2008 سے 2013 کے دوران خصوصی ڈیولپمنٹ پیکیج کے تحت 90 ارب روپے خرچ کیے لیکن 80 ملی میٹر بارش میں شہر ڈوب گیا

اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ احمد علی سومرو کا کہنا ہے کہ بارش تیز تھی، ایک وقت پر زیادہ پانی جمع ہو گیا، پانی کو نکالنے میں وقت لگتا ہے،نشیبی علاقوں میں بھی پانی جمع ہے، اس کا کوئی آؤٹ لیٹ نہیں ہے اسلئے پانی نکالنا مشکل ہے،

لاڑکانہ میں بارش کی وجہ سے تاریخی قبرستان قلعہ شاہ بہاور بھی زیر آب آ گیا ہے،لاڑکانہ کی دیگر اہم شاہراہیں بھی زیر آب آ چکی ہیں،تین سے چار فٹ پانی جمع ہے،لیکن کوئی شہریوں کی مدد کو نہیں آیا، بارش کے بعد بجلی بھی معطل ہو چکی ہے، لاڑکانہ سیلاب کی شکل اختیار ہو چکا ہے،لوگ گھروں تک محصور ہو چکے ہیں

بھٹو کے شہر لاڑکانہ میں بارش کے دوران ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہر طرف بارشی پانی پھیلا ہوا ہے اور شہری ایک مریض کو ریڑھی پر لے کر جا رہے ہیں،باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ تصویر بلاول ، زرداری کے ترقیاتی کاموں کا منہ بولتا ثبوت ہے، بھٹو کے شہر لاڑکانہ میں جو پی پی کا گڑھ ہے وہان ترقیاتی کاموں کا یہ حال ہے کہ شہری کو ہسپتال منتقل کرنے کے لئے ایمبولینس میسر نہیں تو باقی سندھ کے شہروں کی کیا حالت ہو گی

Leave a reply