بلوچستان میں بارشوں سے زمینی رابطے منقطع،بچہ ڈوب کا جاں بحق،9 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ

0
33

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش ،ہنہ میں برساتی نالے میں بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

بلوچستان میں بارشوں سے زمینی رابطے منقطع، بولان میں مچھ پل مہندم ،ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے،لسبیلہ کے علاقے پورالی ندی میں طغیانی و سیلابی ریلہ داخل ،65افرادپھنس گئے ،خضدار ،کرخ ،وڈھ ،زیدی، نال، باغبانہ میں بارش کے باعث کچے مکانات متاثر ہوئے ہیں

خضدار ،شہدادکوٹ ایم ایٹ موٹروے مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند ہو گئے ہیں،تربت کے علاقے آپسر میں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے

ہرنائی میں شدید بارش اور سیلابی ریلا آنے کے باعث ہرنائی کوئٹہ شارع کھوسٹ کے مقام زیارت کچ کے قریب بند ہوگئی جس کے باعث سیکڑوںگاڑیاں پھنس گئیں۔ مچھ ندی نالوں میں طغیانی کے باعث مچھ کاکوئٹہ اور دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ مکمل منقطع ہو گیا جبکہ بی بی نانی پل ایک مرتبہ پھر ٹوٹنے اور گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

دنیا پانی سے بجلی بناتی ۔ ہم بجلی سے پانی بناتے

واشک، بسیمہ ناگ میں متعدد کچے مکانات منہدم ہوگئے‘ خضدار میںایم 8 قومی شارع متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔سبی میں دریائے ناڑی اور تلی ندی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ حکومتی مشینری متاثرہ اضلاع میں کام کر رہی ہے‘ محکمہ پی ڈی ایم اے نے صوبے کے 9 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے شہریوں کو بلاضرورت سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

Leave a reply