پشاور میں مریم اورنگزیب ، جاوید لطیف اورپی ٹی وی چیئرپرسن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
مقدمہ پی ٹی آئی کے رکن رحمان اللہ کی درخواست پر درج کیا گیا ،رحمان بابا پولیس اسٹیشن میں درج مقدمے میں مختلف 10 دفعات شامل کی گئی ہیں ،درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 14ستمبر کو پی ٹی وی پر نشر ایک پریس کانفرنس کی گئی پریس کانفرنس کو مریم اورنگزیب،جاوید لطیف کی ایما پر چلایا گیا پی ٹی وی حکام نے عمران خان کی تقاریر سیاق وسباق سے ہٹ کرچلائے، عمران خان کی تقریر کو غلط انداز میں پیش کیا گیا جس سے جذبات مجروح ہوئے
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں بھی جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ عمران خان کیخلاف مذہبی معاملات میں عوام کو اشتعال دلانے کے الزام میں درج کیا گیا مقدمہ تھانہ گرین ٹاون لاہور کےمسجد امام ارشاد الرحمان کی مدعیت میں اے ٹی اے کے دفعات کے تحت درج کیا گیا ،درج مقدمے میں کہا گیا کہ مریم اورنگزیب اور دیگر سے مشورہ کرکے پریس کانفرنس کی گئی،
لاہور میں مقدمہ درج ہونے کے بعد جاوید لطیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جج کو دھمکیاں دیں مگر اس پر دہشت گردی کا مقدمہ ختم ہو گیا اور جو قرآن حدیث کی غلط تشریح اور شرک کے فتوے دینے والے عمرانی فتنے کو روکنے کی بات کرے وہ جاویدلطیف دہشت گرد ہو گیا۔ پہلے آئین قانون اور ریاست کیلئےجیل اور مقدمات کا سامنا کیا، اب اپنی آخرت سوارنے کے لیے سہی۔
عمران خان نے جج کو دھمکیاں دیں مگر اس پر دہشت گردی کا مقدمہ ختم ہو گیا اور جو قرآن حدیث کی غلط تشریح اور شرک کے فتوے دینے والے عمرانی فتنے کو روکنے کی بات کرے وہ جاویدلطیف دہشت گرد ہو گیا۔ پہلے آئین قانون اور ریاست کیلئےجیل اور مقدمات کا سامنا کیا، اب اپنی آخرت سوارنے کے لیے سہی۔
— Mian Javed Latif (@Mian_JavedLatif) September 19, 2022
علاوہ ازیں پنجاب کے صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا. کسی شہری کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
تحریک انصاف کے چیئرمین اقتدار جانے کے "غم "میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ذاتی دشمنی پر اتر آئے
عمران خان کیخلاف بیان،مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام، جاوید لطیف کیخلاف مقدمہ درج