fbpx

جے ڈی سی فاونڈیشن کے دوسرے فری ڈائلیسز سینٹر کا افتتاح

جے ڈی سی فاونڈیشن پاکستان کی جانب سے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فیروزہ فاطمہ فری ڈائلیسز سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔ یہ سینٹر سید مقصود نامی بزرگ کی جانب سے جے ڈی سی کو دیا گیا ہے۔ پانچ بیڈز پرمشتمل اس ڈائیلسز سینٹر میں اعلیٰ معیار کی مشینیں رکھی گئی ہیں۔
جعفر فیملی فائونڈیشن کی جانب سے جے ڈی سی کو پانچ ایمولیسز بھی دی گئیں۔
اس موقع پر جنرل سیکرٹری جے ڈی سی فاونڈیشن ظفر عباس نے کہا کہ ہم پورے کراچی میں 50 فری ڈائلیسز سینٹرز قائم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ اس تقریب کے موقع پرچیئرمین جے ڈی سی شیخ محمد حسن، سوئی سدرن گیس کمپنی کے سلمان صدیقی، محمدساجد ، ڈاکٹر یاور، ڈاکٹر اسدہیمانی، ڈاکٹر مہدی نیانی و دیگر مہمانان گرامی بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.