مزید دیکھیں

مقبول

ضلع چترال میں آباد کیلاشی قبیلہ کا مذہبی تہوار زوشی کا آغاذ

موسم بہار کے موقع پر پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ ضلع چترال میں آباد کیلاشی قبیلہ مذہبی تہوار زوشی کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں۔ تین روزہ مذہبی تہورا ہر سال 14 مئی سے 17 مئی تک وادی کالاش کے تینوں وادیوں میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

چترال کا شمار پاکستان کے خوبصورت سیاحتی مقامات ہوتا ہے یہاں بسنے والے کیلاش باشندے دنیا کے واحد لوگ ہیں جو دنیا کے کسی اور خطے میں نہیں ہیں ۔ کیلاش باشندے سال میں چار مذہبی تہوار مناتے ہیں اور ان میں سے سب سے مشہور تہوار زوشی ہے ۔ یہ تہوار موسم بہار کی آمد پر منایا جاتا ہے۔ زوشی تہوار کا آغاز کر دیا گیا ہے اس موقع پر سیاحوں کی بڑی تعداد وادی کیلاش پہنچ گئے ہیں۔ سیاحوں نے روڈ کی ناگفتہ بہ صورت پر تشویش کا اظہار کیا۔

وادی رمبور میں زوشی تہوار کے آغاز کے موقع پر کمشنر مالاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان ب اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال بھی کیلاش کمیونٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے وادی کیلاش میں موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے بات کرتے ہوئے سیاحوں کے لیے کئے اقدامات کے حوالے سے بتایا کہ اس بار سیاحوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دیا گیا ہے۔

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

کیلاش برادری کا مذہبی تہوار زوشی تین دن تک وادی کیلاش کے تینوں وادیوں میں منایا جائے گا۔ اور اس موقع پر ہزاروں سیاح آتے ہیں مگر سہولت نہ ملنے کے باعث وہ واپس جا رہے ہیں۔ حکومت کو سیاحوں کی سہولت کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ، فتح اللہ ،چترال

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan