اجزاء:
کیری 1 کلو
سفید زیرہ 1 چمچ
پودینہ ڈیڑھ کپ
چینی 4 کپ
کالا نمک حسب ضرورت

ترکیب:
سب سے پہلے کیری کو ابال لیں کیری ابال جائے تو اس کا گودا نکال کر ایک برتن میں رکھ دیں پھر ابلی ہوئی کیری بلینڈر میں ڈال کر ساتھ ہی اس میں باقی تمام اجزاء شامل کر کے گرینڈ کر لیں گرینڈ کی ہوئی کیری کو ایک جار میں ڈال کر فریج میں محفوظ کر لیں جب شربت پینا ہو یا سرو کرنا ہو تو ایک گلاس پانی میں دو سے تین چمچ گرینڈ کی ہوئی کیری ملا کر مکس کر لیں مسیدار کیری کا شربت تیار ہے

Shares: