کیسا رہے گا موسم کا‌حال

کیسا رہے گا موسم کا‌حال

باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں سرد رہے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں آج صبح خنکی اور ہلکی ہوا چلنے کے سبب موسم قدرے سرد رہا اور درجہ حرارت بھی 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 24 تک جاسکتا۔پنجاب کے بیشتراضلاع میں بھی آج موسم خشک رہے گا تاہم دوپہرکے وقت درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔جاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت خنکی سے درجہ حرارت کم جب کہ دوپہر میں زیادہ ہو جاتا ہے۔ لاہور کا درجہ حرارت صبح کے وقت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 24 تک جا سکتا ہے۔
مری، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 2، 12، 11، 12،13 اور 12 ریکارڈ کیا گیا۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک جبکہ کوئٹہ ،چمن، زیارت اورقلات میں قدرے سرد رہے گا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صبح کے درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 17 تک جا سکتا ہے

Comments are closed.