"اے او او اے” کا خط گمراہ کن اور سراسر جھوٹ پر مبنی ہے،سی اے اے

350 ارب روپے کی والٹن ائیرپورٹ کی زمین 50 ارب میں بیچ دی گئی ۔
0
147
strike

کراچی: سی اے اے پی کا کہنا ہے کہ نام نہاد "اے او او اے” کا حالیہ خط گمراہ کن اور سراسر جھوٹ پر مبنی ہے-

باغی ٹی وی :تر جمان سی اے اے پی کے مطابق نام نہاد/خود ساختہ ائیر کرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کا حالیہ خط پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی قیادت کو بدنام کرنے کی ایک اور مایوس کن کوشش معلوم ہوتی ہے۔ یہ خط بے بنیاد الزامات کا پلندہ ہے اور مصنف نے مکمل طور پر من گھڑت کہانی کے ساتھ جان بوجھ کر وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ وفاقی اور پنجاب دونوں حکومتوں نے مشترکہ طور پر اس منصوبے کی منظوری دی، جہاں 52 فیصد ملکیت CAA اور 48 فیصد پنجاب حکومت کے پاس ہے۔

یہ واضح ہے کہ اس خط کا مصنف اپنی من گھڑت کہانی پر یقین کرنے کے لیے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس کے مقاصد بظاہر بددیانتی اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔ سنگین سیفٹی خدشات کے پیش نظر2021 میں والٹن ایروڈروم سے فلائنگ آپریشنز کی کسی دوسرے مناسب مقام پر منتقلی، اور زمین کی پنجاب حکومت کو کمرشل مقاصد کے لئے منتقلی کا فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے کیا گیا۔

عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن کی ذمہ داریوں سے ہٹا …

وفاقی کابینہ کی طرف سے یہ فیصلہ سول ایوی ایشن آرڈیننس 1960 کے ذریعے دیے گئے اختیار کے تحت کیا گیا، جو حکومت کو عوامی تحفظ کو ترجیح دینے کا اختیار دیتا ہے۔ والٹن ایروڈروم کے آس پاس بڑے تجارتی اور رہائشی علاقوں کی موجودگی کے پیش نظر ہوا بازی کی سرگرمیوں سے بڑھتے ہوئے خطرات کی وجہ سے یہ اقدام ضروری تھا۔ وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق والٹن ایروڈروم کی زمین، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور حکومت پنجاب کے درمیان ریونیو شیئرنگ نظام پر اتفاق کے بعد، حکومت پنجاب (GoPb) / لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LCBDDA) کو منتقل کر دی گئی، جسے بعد میں پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (PCBDDA) کے نام دے دیا گیا۔

یہاں یہ بات اہم ہے کہ والٹن ایروڈروم کو مریدکے منتقل کرنے کا فیصلہ سرکاری اہلکاروں اور لینڈ مافیا کے درمیان کسی ملی بھگت کا نتیجہ نہیں تھا جیسا کہ خط میں من گھڑت طور پر بیان کیا گیا ہے۔ سی اے اے نے نیا جنرل ایوی ایشن ایروڈروم قائم کرنے کے لیے مریدکے میں پنجاب حکومت سے 480 ایکڑ اراضی خریدی ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) شہری ہوا بازی کے سیفٹی اسٹینڈرڈز کو برقرار رکھنے اور انہیں مزید بہتر بنانے کے مستحکم عزم کا اعادہ کرتی ہے، اور اس بات کو ہر ممکن یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہے کہ پاکستان کے اندر ہوائی سفر کے تمام پہلو اعلیٰ ترین حفاظتی پروٹوکولز کے مطابق ہوں۔

کولیگ نے میٹرنٹی لیو پر جانے والی ساتھی حاملہ خاتون کے پانی میں زہر ملا …

واضح رہے کہ والٹن ائیرپورٹ کی زمین کی فروخت میں سیکنڑوں ارب کے فراڈ کا انکشاف ،،ایئرکرافٹ اونر اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کا دعوی ہے کہ پاکستان ایئرکرافٹ اونر اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر ہوابازی کو خط میں نشاندہی کردی ، ڈی جی سول ایوی ایشن اور حکومتی نمائندوں نے لینڈ مافیا کیساتھ ملکر والٹن ائیرپورٹ کی زمین میں تین سو ارب سے زیادہ غبن کیا۔

ایئرکرافٹ اونر اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کا کہناہےکہ 350 ارب روپے کی والٹن ائیرپورٹ کی زمین 50 ارب میں بیچ دی گئی والٹن ائیرپورٹ کو قیمتی زمین کی جگہ مریدکے میں دیہی زمین دے دی گئی، لینڈ مافیا نے 50 ارب میں سے بھی صرف 1 ارب اب تک سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ادا کیے ۔

یاد رہے کہ حکومت نے والٹن ائیرپورٹ کی زمین سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو فروخت کی تھی ،ایئرکرافٹ اونر اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر ہوابازی سے معاملے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

بشری بی بی واحد قیدی ہیں جو اپنے ہی بیڈ روم میں من گھڑت کہانیاں …

Leave a reply