کھانسی کے علاج کا انتہائی مجرب گھریلو نسخہ

کھانسی کے علاج کا انتہائی مجرب نسخہ
کھانسی موسم گرما اور سرما کا ایک عام مرض ہے جو بچوں بڑوں اور بوڑھوں سبھی کو متاثر کرتا ہے کھانسی کی صورت میں سانس کا تنگ ہونا ہا کھچ کھچ کے آنا اور خاص طور پر رات کو سوتے وقت اور صبح سویرے اور کھانسی کے ساتھ بلغم آنا انتہائی تکلیف دہ عمل ہے اگر کھانسی کا۔بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ پھیپھڑوں کو کمزور کر دیتی ہے اور زخم کر دیتی ہے جس سے کوئی بڑی بیماری لاحق ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے کھانسی کے علاج کا مجرب نسخہ درج ذیل ہے
کاکڑہ سنگھی شکر تبغال زنجبیل اور پیپلا مول تما م ایک ایک ماشہ لے کر باریک پیس کر سفوف بنا لیں پھر اس سفوف کو شہد میں ملا کر رکھ لیں اور دن میں تھوڑا تھوڑا چاٹتے رہیں یہ کھانسی کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکے گا یہ نسخہ بچوں بڑوں سب کے لیے مفید ہے
شربت توت سیاہ ایک چائے کا چمچ شربت صدوری ایک چائے کا۔چمچ اور لعوق سبستاں آدھی چائے کی چمچ کو عرق گاوزبان میں جوش دے کر قہوہ بنا لیں اور صبح نہار منہ اور رات کوسونے سے قبل استعمال کریں انشاءاللہ ایک ہی دفعہ کے استعمال کے بعد مرض غائب ہو جائے گا یہ نسخہ بزرگوں کی عطا ہے جس کا استعمال کھانسی ریشہ پر فوری قابو پاتا ہے اور تکلیف سے نجات عطا کرتا ہے اس کا استعمال بچوں بڑوں سب کے لیےانتہائی مفید ہے

Comments are closed.