4 رکنی خطرناک بین الاضلاعی گڈ گور گینگ گرفتار، مال مسروقہ برآمد

0
114

گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) پولیس کی بڑی کاروائی 4رکنی خطرناک بین الاضلاعی ”گڈگور” گینگ گرفتار ،مال مسروقہ1عدد کار کرولا، 12تولے طلائی زیورات،4لاکھ روپے نقدی، 10عدد موبائل فونزاور وارداتوں میں استعمال ہونے والاجدید اسلحہ3عدد پسٹل 30بوربھی برآمد کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات کے تھانہ کنجاہ کے علاقہ میں 4رکنی ڈکیت گینگ متحرک تھا، ملزمان اسلحہ کے زورسے شارع عام پر ناکہ جات لگا کر راہ گیروں کو لوٹتے اورموقع سے فرار ہو جاتے۔ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے اس متحرک گینگ کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی صدر سرکل سعید احمد خاں کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کنجاہ سرفرازانجم سیکھو کو خصوصی ٹاسک دیا،جس پر ایس ایچ او تھانہ کنجاہ سرفراز انجم سیکھو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے شب و روز محنت کرتے ہوئے 4 رکنی خطر ناک گینگ کوٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔اختر علی ولد تیغ علی قوم گڈ گور سکنہ کلیانوالہ (سرغنہ)2۔محمد عمران ولد محمد حامد قوم کھرل سکنہ چک نمبر 620گ ب تاندلیانوالہ ضلع فیصل آباد3۔محمد یاسین ولد بہرام علی قوم سیال سکنہ کلیانوالہ4۔قمر عباس ولد افتخار احمد قوم ماچھی سکنہ دھدرا شامل ہیں۔ ملزمان ضلع فیصل آباد،ساہیوال،منڈی بہاولدین اورگوجرانوالہ پولیس کو بھی متعددوارداتوں میں مطلوب ہیں،ملزمان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی رقم 4لاکھ روپے نقدی،1 عدد کارکرولا مالیتی 20لاکھ روپے،12تولے طلائی زیورات،10عدد قیمتی موبائل فونز اور دارداتوں میں استعمال ہونے والا جدید اسلحہ 3عدد پسٹل 30بور بھی بر آمد کرلئے گئے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید وارداتوں کے انکشاف متوقع ہیں ۔ ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے متحرک گینگ کو گرفتار کر نے والی ٹیم کو خصوصی شاباش دی،اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے بھی نوازا۔

Leave a reply