گجرات (طارق محمود سے) گجرات میں تیز بارش کے ساتھ تیز آندھی، نشیبی علاقے زیر آب، موسم مزید سرد، نکاس آب میں بہتری کے تمام دعوے پانی میں بہہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق گجرات میں تیز بارش کے ساتھ ساتھ تیز آندھی بھی آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے شہر اور اس کے گردونواح میں اندھیرا چھا گیا تیز بارش سے شہر اور گردونواح کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور گلیوں، سڑکوں اور چوراہوں میں بارش کا پانی ندی نالوں کا منظر پیش کرتا رہا، بارش سے موسم گرما کا باقاعدہ خاتمی ہو گیا ہے بارش کے بعد گجرات کی سڑکوں اور گلیوں سمیت نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو جانا ایک دیرینہ مسئلہ رہا ہے لیکن مسلم لیگ ق کے مقامی راہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس پر بہت کام ہوا ہے اور اب گجرات میں نکاس آب کا مسئلہ پیش نہیں آئے گا بارش نے ان دعوؤں کو پانی میں بہا دیا ہے
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved