ایم ٹی آئی قانون کی منظوری کے خلاف احتجاج کے لئے ڈاکٹرز نے لنگوٹ کس لئے

0
41

گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) YDAپنجاب اور گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب جو پچھلے کئی ماہ سے سرکاری ہسپتالوں کی غیر اعلانیہ نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ہے.اور مختلف ہسپتالوں میں کنونشنز، آگاہی سیمینار ، پریس کانفرنسز ، سڑکوں پر احتجاج، آؤٹ ڈورز کے سامنے احتجاج اور لانگ مارچ سمیت تمام تر آپشنز استعمال کرتی چلی آ رہی ہے مگر حکومت وقت ٹس سے مس نہیں ہوئی.گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کی جانب سے بارہا احتجاج کے باوجود حکومت وقت باز نہیں آئی اور چوری چھپے اس کالے قانون ایم ٹی آئی ایکٹ کو 11 اکتوبر سے شروع ہونے والے سیشن میں منظور کرانے کے لئے کوشاں ہے.بد نیت پنجاب حکومت نے ہیلتھ اسٹینڈنگ کمیٹی پر دباؤ ڈال کر اس ایکٹ کو منظور کرواکے کیبنٹ ڈویژن سے بھی منظوری لے لی گئی.انہی حالات کے پیش نظر گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب نے مجبوراً انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت آج بروز جمعرات بتاریخ 10 اکتوبر 2019ء سے پنجاب بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی طرح عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف ،الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور صحت سے منسلک تمام ایسوسی ایشنز کے کارکنان کی طرف سے تمام تر الیکٹیو سروسز وقتی طور پر دستیاب نہیں ہیں

Leave a reply