انجمن بہبودی مریضاں کا اجلاس، لیبارٹری کے لیے بڑی رقم جمع

گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی) انجمن بہبودی مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا اجلاس۔ جدید لیبارٹری کے لئے 26 لاکھ، 15 ہزار روپے جمع ہو چکے ہیں۔ لیبارٹری کی جگہ کا تعین کرنے کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل، صدر میاں محمد اعجاز، جنر ل سیکرٹری جاوید بٹ، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر عابد غوری، امتیاز کوثر، چوہدری سلیم اختر، حاجی محمد ریاض شامل ۔ تفصیلات کے مطابق صدر میاں محمد اعجاز کی صدارت میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا اجلاس ہوا جس میں جنرل سیکرٹری جاوید بٹ نے سابق ماہ کی کارروائی رپورٹ پڑھ کر سنائی۔ اجلاس میں حاجی صغیر احمد بشیر میرج ہال کو تاحیات ممبر بنانے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس سید شوکت وسیم، شیخ افضال الرحمان شاد، چوہدری امتیاز، میاں افضل خالد، چوہدری اشفاق، امتیاز احمد، ملک محمد حسین اعوان، حاجی محمد ریاض، لالہ جی سعید اقبال مرزا اور دیگر ممبران موجود تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ماہ اپریل میں 3308 مریضوں کو 3 لاکھ، 23 ہزار، 416 روپے کی مفت ادویات دی گئیںاور 4 لاکھ 29ہزار 992 روپے کے اخراجات ہوئے جبکہ 75 ہزار 300 کی آمدن ہوئی۔ اجلاس میں صدر میاں محمد اعجاز نے کہا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے لیے لیبارٹری کیلئے 26 لاکھ 15 ہزار روپے اکٹھے ہو چکے ہیں اگر ہسپتال کی انتظامیہ ہمیں لیبارٹری بنانے کے لیے بلڈنگ دے تو ہم تمام انتظامات کر لیں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ لیبارٹری میں روزانہ 200 سے 500 تک ٹیسٹ کرنے کی سہولت ہو گی۔ لیبارٹری کے لئے فزیشن، آپریٹر اور کٹس بھی مہیا کرنا پڑیں گی اور یہ لمبا پراجیکٹ ہے۔ اس کے لیے لائحہ عمل اختیار کرنے کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو لیبارٹری کے قیا م کا تعین کرے گی۔ اجلاس میں حاجی سردار (سردار ٹینٹ والوں) کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ ایم ڈی فین کے مالک مظفر ڈار، حاجی زاہد کے والد، ملک وسیم کے بھائی کی وفات پر بھی فاتحہ خوانی کی گئی اور جاوید بٹ کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے روانگی سے قبل ہار پہنا کر الوداع کیا گیا۔

Comments are closed.