گجرات کے اہم مقامات پر خیمے کیوں لگا دئیے گئے؟ اہم خبر سامنے آ گئی
گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کے حکم پر ایڈمنسٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کی ہدایات پر چیف آفیسر چوہدری اخلاق وڑائچ نے شہر کے مختلف چوکوں میں فلڈ کنٹرول روم قائم کر دئیے ہیں تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن گجرات کی جانب سے مختلف جگہوں پر فلڈ کنٹرول روم کے خیمے لگا دئیے گئے ہیں جو جیل چوک ،ایدھی سنٹر ،میونسپل کارپوریشن گجرات و دیگر چوکوں میں خیمے لگائے گئے ہیں جس پر چیف آفیسر چوہدری اخلاق وڑائچ نے کہا کہ فلڈ کنٹرول روم قائم ہو نے سے لوگوں کو سہولیات میسر ہو سکیں گی تاکہ لوگ فلڈ کنٹرول روم سے رابطہ کر سکتے ہیں جبکہ میونسپل کارپورےشن گجرات میں بھی شکایات سیل قائم کر دئیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف جگہوں پر فلڈ کنٹرول روم میں عوام الناس کی سہولیات کےلئے شکایات کا ازالہ کیا جائے گا