گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈی پی او گجرات سید علی محسن کا پولیس افسران اور پولیس شہداء کے بچوں کی تعلیم کیلئے احسن اقدام،انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سکول گجرات کیمپس سے ایم او یو سائن تفصیلات کے مطابق پولیس افسران اور پولیس شہدا ء کے بچوں کی تعلیم کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات کا ایک اور احسن اقدام، انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سکول گجرات کیمپس سے معاہدہ سائن کر دیا گیا۔ ایم او یو کے مطابق انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آبادگجرات کیمپس سکول میں شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم جبکہ کنسٹیبلان اور ہیڈ کنسٹیبلان کے بچوں کے لئے ماہانہ فیس میں 35فیصد,کلاس فور ملازمین کے لئے 40فیصد، اپر اسپارڈینیٹ کے لئے 25فیصد رعائیت دی جائے گی۔جبکہ داخلہ فری دیا جائے گا۔اس موقع پر انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سکول گجرات کیمپس کے ڈائریکٹرز محمد عرفان اسحاق بانٹھ ایڈوکیٹ، کرنل (ر) علی رضا مدثر، سید فر یاد حسین شاہ، چوہدری ظفر اقبال بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی محسن کا کہنا تھا کہ گجرات پولیس انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سکولز کی انتظامیہ کی مشکور ہے جنہوں نے پولیس افسران اور پولیس کے شہداء کے بچوں کی تعلیم کے لئے خصوصی کاوش کی۔

Shares: