20 سال سے مقدمہ قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈی پی او سید علی محسن کی قیادت میں گجرات پولیس کامجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری، عرصہ 24سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری کوSHO تھانہ سٹی جلالپور جٹاں عدنان تارڑنے گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سال 1995ء میں مجرم اشتہاری محمد ارشد ولد محمد عنائیت قوم جٹ سکنہ نکا دواڑہ نے دوران پنچائیت تلخ کلامی ہونے پر مسمی محمد شفیع ولد رسول بخش سکنہ کوٹ جعفر ضلع گوجرانوالہ کو قتل کردیا۔جس کے بعد ملزم علاقہ سے روپوش ہوگیااور 24سال بیس بدل کر مختلف اضلاع میں رہتا رہا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی محسن نے خطرناک ملزم کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی صدر سعید احمد خاں کو خصوصی ٹاسک دیاکہ خطرناک اشتہاری کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ جس پرڈی ایس پی صدر سعید احمد خاں نے اپنی زیر نگرانی SHOسٹی جلالپور جٹاں عدنان تارڑ،SIوحید خاں اور دیگرپولیس ٹیم کے ہمراہ خطرناک ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف زاویوں پر کام شروع کیا۔ جس کے بعد خطر ناک ملزم کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی ِ،جانفشانی اور پیشہ وارانہ صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی پی او گجرات سید علی محسن کا کہنا تھا کہ ملزم جتنا بھی شاطر اور خطر ناک ہو قانون کی گرفتاری سے نہ بچ سکے گا اور اپنے انجام کو پہنچے گا۔ ڈی پی او گجرات نے خطرناک ملزم کو گرفتار کرنے والی ٹیم کو خصوصی شاباش دی اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا۔