ڈی پی او گجرات نے نوجوانوں کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے پریڈ کا انعقاد
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز گجرات میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توصیف حیدر کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقادکیا گیا
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز گجرات میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توصیف حیدر کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔جنرل پریڈ میں ضلع پولیس،ٹریفک پولیس اور الیٹ فورس کے چاکو چابند دستے نے شرکت کی۔
ڈی پی او گجرات نے پولیس افسران اورجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا لیں انہوں نے حدیث نبویﷺ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تم میں سے بہتر وہ ہے جس کا اخلاق اچھا ہے لہذا لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں تھانہ میں آنے والے لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں مزید کہا کہ جائز کام میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات توصیف حیدر نے پریڈ اور جوانوں کے ٹرن آوٹ کا معائنہ بھی کیا۔ آخر میں ایم ٹی سیکشن پر موجود پولیس کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی انسپکشن کی گئی اور ضروری ہدایات بھی دی گئیں۔