خبردار ! کورونا پھرسے نئی لہر کے ساتھ حملہ کرنےوالا ، اسد عمر نے خطرے سے آگاہ کردیا
باغی ٹی وی : کرونا کو رخصت کرتے کرتے قوم تھک جاتی ہے کہ اگلی لہر کا پھر سے کہہ دیا جاتا ہے . سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر پھر سے آسکتی ہے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کہا این سی او سی میں کورونا کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنیاد پر جائزہ لیا گیا جس سے پتا چلا کہ پاکستان میں جولائی میں کورونا کی چوتھی لہر آ سکتی ہے،
اسد عمر نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک تو شہری ایس او پیز پر عمل نہیں کرتے دوسرا پاکستان میں کرونا ویکسین کو لگانے میں دشواری ہے.مضبوط ویکسی نیشن پروگرام جاری نہ رہنے کی صورت میں کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ ہے۔
Reviewed the artificial intelligence based disease modeling analysis today in NCOC . In the absence of strong SOP enforcement and continued strong vaccination program, the 4th wave could emerge in Pakistan in July. Please adhere to sop's and vaccinate as soon as possible.
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 25, 2021
سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور جتنا جلد ممکن ہو ویکسی نیشن کروائیں۔
پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار73 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 50 ہزار768 ہو چکی ہے۔
این سی او سی کے مطابق اب تک کورونا کی مجموعی طور پرایک کروڑ34 لاکھ84 ہزار354 خوراکیں لگائی جاچکی ہیں ملک میں 25 لاکھ 66 ہزار547 افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں3 لاکھ3 ہزار882 افراد کو ویکسین لگائی گئی-
این سی او سی کے مطابق اس وقت کورونا کی 2 ہزار 173 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کےایک ہزار338 مریض صحت یاب ہوئے-