خبردار، ہو جائیں ہوشیار،پانی سے بھی کرونا نکل آیا، احتیاط نہ کی تو بن سکتی ہے خطرناک صورتحال

خبردار، ہو جائیں ہوشیار،پانی سے بھی کرونا نکل آیا، احتیاط نہ کی تو بن سکتی ہے خطرناک صورتحال #Baaghi

خبردار، ہو جائیں ہوشیار،پانی سے بھی کرونا نکل آیا، احتیاط نہ کی تو بن سکتی ہے خطرناک صورتحال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس دنیا بھرمیں پھیل چکا ہے، کرونا کیسے پھیلا کہاں سے آیا ابھی تک اسکا پتہ نہیں چل سکا، صرف قیاس آرائیاں جاری ہیں

کرونا دنیا کے ممالک میں آئے روز نئی قسم کے ساتھ سامنے آ رہا ہے، پاکستان میں بھی کرونا کی تیسری لہر گزر رہی ہے، اب اطلاعات کے مطابق بھارت میں کرونا سے جہاں اموات میں اضافہ ہوا وہیں بھارت میں اب پانی میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،

بھارتی وزیراعظم مودی کے حلقے گجرات میں موجود سابر متی ندی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وہاں کے لوگوں میں خوف ہے ،گجرات میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، لوگوں نے پانی میں تصدیق ہونے کے بعد پانی کے استعمال کو ہی چھوڑ دیا ہے، گرم ترین موسم میں اس علاقے کے شہریوں کی بری حالت ہو چکی ہے ، سابر متی ندی میں کرونا کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہی دو مزید تالابوں میں کرونا کی تصدیق کی خبر سامنے آئی جس نے علاقے میں مزید خوف و ہراس پیدا کر دیا

خبر رساں ادارے کے مطابق گجرات کی سابر متی ندی سے پانی لے کر اس کا کرونا کا ٹیسٹ کیا گیا تو اس میں 25 فیصد سے زائد کرونا کی تشخیص ہوئی، احمد آباد میں دو تالابوں کانکریا اور چندولا میں بھی کرونا کی تشخیص ہوئی، پانی میں کرونا کی تشخیص ہونے پر بھارتی سائنسدانوں نے سر جوڑ لئے ہیں

آئی آئی ٹی گاندھی نگر نے احمد آباد واقع سابرمتی ندی سے پانی کے سیمپل لیے تھے ان پر ریسرچ کی گئی اور پروفیسر منیش کمار کے مطابق پانی میں 25 فیصد سیمپل میں کورونا وائرس کی موجودگی کا پتہ چلا ہے جو انتہائی خطرناک ہے۔ پانی کا یہ سیمپل ندی سے 3 ستمبر سے 29 دسمبر 2020 تک ہر ہفتہ لیا گیا تھا۔ سیمپل لینے کے بعد جانچ کرنے پر پتہ چلا کہ اس میں کورونا وائرس کا انفیکشن موجود ہے۔

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

88 سالہ خاتون نے کرونا کو شکست دے دی

کرونا کا خوف، بھارت کے 37 اضلاع میں ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب

بھارت کرونا کو شکست نہیں دے سکتا، بھارتی طبی ماہرین نے مودی سرکار کا بھانڈا پھوڑ دیا

سابرمتی ندی سے 694، کانکریا تالاب سے 549 اور چندولا تالاب سے 402 سیمپل لیے گئے تھے جس میں کرونا کا ٹیسٹ کیا گیا تو اس میں سے کرونا نکلا، سانسدانوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس قدرتی پانی میں بھی زندہ رہ سکتا ہے بھارتی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ بھارت کے تمام قدرتی آبی ذرائع کی کرونا کے ٹیسٹ کئے جائیں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو آنیوالے دن مزید خطرناک ہوسکتے ہیں

Comments are closed.