جھنگ” مولانا معاویہ اعظم طارق ایم پی اے وممبر سنڈیکیٹ یونیورسٹی آف جھنگ نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ یونیورسٹی آف جھنگ کا قیام اور اسی سال پہلی تعلیمی سال کے داخلوں کا آغاز جھنگ کی عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی کڑی ہے۔ یونیورسٹی آف جھنگ کی لئے فکیلٹی ممبرز کی بھرتی کا عمل انتہائی شفاف انداز میںمکمل کر لیا گیا ہے۔جسکے لئے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر کی خدمات قابل تعریف ہیں۔
یونیورسٹی آف جھنگ کی اپنی بلڈنگ کے لئے زمین دستیاب ہے اور دس کروڑ کی رقم بجٹ میں شامل تھی جو جلد ملنے کی امید ہے۔ فنڈز ملتے ہی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے ٹینڈر اور دیگر کاروائی فوری کی جائے گی تاکہ ایک سے دو سال میں یونیورسٹی اپنی بلڈنگ میں منتقل کی جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف جھنگ کے پہلے تعلیمی سال 2019-2020کے لئے داخلوں کا آغاز کر دیاگیا ہے۔جہاں پہلے سال پانچ بی ایس پروگرامز میں داخلے جاری ہیں جن میں بی ایس انگلش لٹریچر، بی ایس میتھ، بی ایس سوشیالوجی ، بی ایڈ اور بی بی اے شامل ہیں۔ داخلہ لینے کے لئے درخواستیں27ستمبر 2019تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ یونیورسٹی آف جھنگ کے پراسپیکٹس بمعہ داخلہ فارم یونیورسٹی آفس میں خصوصی معلوماتی مرکز پر دستیاب ہیں۔جہاں سے طالب علم اور والدین مختلف پروگرامز کے بارے میں معلومات بھی حاصل کر رہے ہیں۔ یونیورسٹی آف جھنگ کے پہلے ہی تعلیمی سال داخلوں کے لئے ملک بھر سے تعلق رکھنے والی طلبہ و طالبات کی بڑی تعداددرخواستیں جمع کروا رہی ہے۔ عارضی طور پر کلاسز گورنمنٹ غزالی ڈگری کالج گوجرہ روڈ جھنگ میں مخصوص کلاسز میں ہونگی۔

Shares: