اجزاء:
کھجور 1 کلو
میدہ 2 کپ
دودھ 1 کپ
گھی 2 پیالی
چھوٹی الائچی 6 عدد
پسی ہوئی چینی 2 کپ
بادام اور پستہ 10- 10 عدد کٹے ہوئے

ترکیب:
کھجوروں کو دھو کر خشک کر لیں پھر ان میں دودھ ملا کر گرائنڈ کر لیں کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور اس میں میدہ ڈال کر بھونیں اور مسلسل چمچ ہلاتی رہیںجب میدہ براؤن ہو جائے تو اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں جب ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں پسی ہوئی چینی اور الائچی کے دانے ملا دیں اور کھجوروں اور دودھ کے گرائنڈ آمیزے کو شامل کر کے اچھی طرح مکس کر دیں اب دوبارہ کڑاہی کو چولہے پر رکھ دیں اور ہلکی آنچ پر حلوے کو بھون لیں کہ تمام اجزاء اچھی طرح یکجا ہو جائیں اور گھی نکل آئے اس میں بادام اور پستہ ڈال دیں اور ڈش میں ڈال دیں ٹھنڈا ہونے پر اپنی مرضی کے ٹکڑے کاٹ لیں

Shares: