خلیج کے سمندری تحفظ کے لیے 65 ممالک شرکت کریں‌گے

0
57

ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی ‘برائن ہُک’نے کہا ہے کہ خلیج کے سمندری تحفظ کے حوالے سے جلد ہی ایک کانفرنس بحرین میں منعقد کی جائےگی جس میں 65 ممالک کے مندوبین شرکت کریں‌گے۔

ادھر امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل جوزف ڈانفرڈ نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ ان کے ملک نے ایران اور یمن کے باغیوں کی طرف سے عالمی اور علاقائی پانیوں‌کے تحفظ کے لیے ایک نیا عالمی عسکری اتحاد تشکیل دینے کا پروگرام بنایا ہے۔ یہ پروگرام ایک ایسے وقت میں وضع کیا گیا ہے جب دوسری جانب خطے کےسمندر میں تیل بردار جہازوں پرحملوں کا الزام ایران اور یمن کے حوثی باغیوں‌پرعاید کیا جاتا ہے۔

جنرل ڈانفرڈ کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ رابطے میں تاکہ ایک نئے عسکری اتحاد کی تشکیل کے پلان کوعملی شکل دےکر باب المندب اور آبنائے ہرمز میں عالمی جہاز رانی کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل دو ٹینکروں مارشل آئس لینڈ کے پرچم بردار فرنٹ آلٹیر اور پاناما کے پرچم بردار کوکوکا کورجیئس پر جمعرات کو خلیج عمان میں آبنائے ہُرمز کے نزدیک بین الاقوامی پانیوں میں دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس حملے کے بعد ان دونوں جہازوں سے عملہ کو باحفاظت نکال لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ فرنٹ آلٹیر پر آتش گیر تیل ( نفتھا) اور کوکوکا کورجیئس پر میتھانول لدا ہوا تھا۔ ان میں سے ایک جہاز ایک آبی بم ( تارپیڈو) سے ٹکرایا تھا جس کے بعد اس کے ایک حصے کو آگ لگ گئی تھی جبکہ دوسرے جہاز کے مینجر کا کہنا ہے کہ مشتبہ تخریبی حملے کےبعد اس میں لدے مواد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ محفوظ رہا ہے۔

Leave a reply