خلیج عرب میں امریکا نے جنگی تیاریا ں تیز کر دیں،
سعودی عرب میں آرامکو پر حملوں کے بعد امریکا نے اپنی دفاعی اور عسکری صلاحیتوں کو مزید مضبوط اور چاک و چوبند بنا نےکا عمل شروع کر دیا ہے. اس سلسلے میں مشرقی وسطیٰ اور خلیج کی بندر گاہ کے علاقے میں فضائی دفاعی نظام کی مزید بیٹریز کے علاوہ نگرانی کے طیارے اور ساز و سامان بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ایک طیارہ بردار جہاز بھی تیاری حالت میان رکھنے کا آرڈر جاری کیا ہے، جس پر جنگی لڑاکا طیارے موجو د ہوں گے،
مشرق وسطیٰ میں جنگ کا ماحول ، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا
واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت سعودی عرب میں دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملے کے گئے تھے جس کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی تاہم جسے بحال کردیا گیا تھا۔اسرائیلی اور امریکی میڈیا ان حملوں کی ذمہ داری ایران پر ڈال رہے ہیں.اب سعودیہ کے وزیرخارجہ اور وزیر دفاع بھی ایران کا نام لے چکے ہیں.علاقے میں ایران سے نمٹنے کی باتیں ہو رہی ہیں.اور جانگ کا ماحول بن رہا ہے