خلیج عمان میں ایرانی بحریہ کا جہاز آگ لگنے کے بعد ڈوب گیا

0
36

خلیج عمان میں ایرانی بحریہ کا جہاز آگ لگنے کے بعد ڈوب گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خلیج عمان میں ایرانی بحریہ کا جہاز آگ لگنے کے بعد ڈوب گیا،

20 گھنٹوں کی جدوجہد کے باوجود آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، بحری جہاز سے تمام عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا،جہاز ایرانی بندرگاہ جسک کے قریب ڈوبا جو تربیتی مشن پر تھا،آتشزدگی کی وجہ تاحال معلوم نہیں

خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی بحریہ کے سب سے بڑے جہاز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کو بجھانے کی کوشش کی گئی لیکن ناکامی ہوئی، امدادی عملہ جہاز میں ہونے والی آتشزدگی کو نہ بجھا سکا، جہاز میں آگ ڈھائی بجے لگی .ایران کے جہاز کو آگ لگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز سے دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں

جس جہاز میں آتشزدگی ہوئی یہ بھاری کارگو اٹھا سکتا ہے اور ہیلی کاپٹروں کے لئے لانچ پوائنٹ کے طور پر کام کرسکتا ہے۔ یہ جہاز ، برطانیہ میں بنایا گیا تھا اور 1977 میں لانچ کیا گیا تھا ، ایران میں 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد 1984 میں ایرانی بحریہ میں شامل ہوا تھا۔

Leave a reply