صحافی خالد جمیل کی مقدمہ اخراج درخواست پر نوٹس جاری

ایف آئی اے نے اختیارات سے تجاوزات کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا
0
98
khalid jameel media

اسلام آباد ہائیکورٹ ، سائبر کرائم ونگ کا قابل اعتراض ٹویٹ کے الزام کا کیس ،صحافی خالد جمیل کی مقدمہ اخراج درخواست پر 11 نومبر کے نوٹس جاری کر دیئے گئے،

عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 نومبر کو جواب طلب کر لیا،
صحافی خالد جمیل کی جانب سے وکیل عثمان وڑائچ عدالت کے سامنے پیش ہوئے ،دوران سماعت صحافی خالد جمیل عدالت کے سامنے پیش ہوئے ،وکیل عثمان وڑائچ نے ایف آئی آر کو عدالت کے سامنے پڑھا اور کہا کہ پیکا سیکشن 20 کے تحت مقدمہ درج نہیں ہو سکتا ، ایف آئی اے نے اختیارات سے تجاوزات کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا ،اس قسم کے کیسز میں صرف وفاقی حکومت مدعی ہو سکتی ہے ،صحافی خالد جمیل کے خلاف کیس میں مدعی ایف آئی اے ہے ، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی

واضح رہے کہ خالد جمیل کو  ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا،صحافی خالد جمیل کیخلاف ایف آئی آر میں سوشل میڈیا سے متعلق قانون پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ یعنی ’پیکا 2016‘ کی ترمیم شدہ دفعہ 20 بھی شامل ہے جو سوشل میڈیا پر غلط اور فیک خبریں پھیلانے سے متعلق ہے یہ ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے جس پر زیادہ سے زیادہ 5 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سکھر کے سینئر صحافی جان محمد مہر کو گولیاں مار دی گئی ہیں،

جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ

جان محمد مہر کے قتل کے خلاف17 اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

Leave a reply