نسیم شاہ کو دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

0
75
naseem shah

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا ہے

نسیم شاہ نے گولڈن ویزہ ملنے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کری اور خوشی کا اظہار کیا، نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اس ملک کا گولڈن ویزہ ملا جس کو میں اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں،

فاسٹ بولر نسیم شاہ کے علاوہ شاداب خان ، افتخار احمد سمیت متعدد پاکستانی کرکٹرز کو دبئی کا گولڈن ویزہ مل چکا ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو دبئی کا گولڈن ویزا ملا ہوا ہے، قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو بھی دبئی کی حکومت نے گولڈن ویزا جاری کر رکھا ہے

بہت سارے پاکستانی فنکاروں کے بعد کنزہ ہاشمی بھی اس فہرست میں‌ شامل ہو گئی ہیں جن کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا ملا ہے. اداکارہ نے اس خوشخبری کو اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے شئیر کیا. انہوں نے ایک تصویر بھی شئیر کی جس میں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے حکام کے ہمراہ کھڑی ہیں اور ان سے گولڈن ویزا لے رہی ہیں۔انہوں نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے ایک ایسے ملک سے گولڈن ویزا حاصل کر کے بے حد فخر محسوس ہورہا ہے جس کو میں ہمیشہ اپنا دوسرا گھر کہتی آئی ہوں۔

ساحر علی بگا کو بھی دبئی کا دس سالہ گولڈن ویزا مل گیا

صبا قمر کو بھی متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کا گولڈن ویزا مل گیا

عمران اشرف کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا گولڈن ویزا جاری

Leave a reply