سابق وزیراعلیٰ اور تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر خالد خورشید خان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے جاری اعلامیہ میں خالد خورشید خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی اور خالد خورشید پر حملے کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کرنے اور ان کے کڑے محاسبے کا مطالبہ کیا.
سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور عمران خان کے مشکل وقت کے ساتھی خالد خورشید پر قاتلانہ حملہ انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ ان کی سیکیورٹی بھی چند روز قبل واپس لے لی گئی تھی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ انہیں فی الفور سیکیورٹی مہیا کی جائے اور حملہ آوروں کا سراغ لگا کر قرار واقعی سزا دی جائے۔ pic.twitter.com/7Y7iaUKd32
— Ali Awan (@AliAwanPTI) September 4, 2023
خیال رہے کہ خالد خورشید پر حملہ استور میں چوگام کے مقام پر پیش آیا جہاں خالد خورشید خان ساتھیوں کے ہمراہ انتخابی مہم میں شرکت کیلئے جارہے تھے جبکہ خالد خورشید خان کے قافلے کو رکاوٹ کھڑی کرکے روکا گیا اور فائرنگ کی گئی تاہم خوش قسمتی سے خالد خورشید خان اور ساتھی محفوظ رہے
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار
ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
اگلے 10 دن اہم،بازی پلٹ گئی،نواز شریف،مریم پر ریڈ لائن ختم، بڑی تیاریاں شروع
اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق گلگت بلتستان بدترین عدمِ استحکام اور انتشار کی دہلیز پر کھڑا ہے اور شرمناک سیاسی انجینئرنگ میں مصروف ریاستی مشینری امن عامہ کو برقرار رکھنے کے حوالے سے مکمل ناکام اور غیرمؤثر نظر آتی ہے جبکہ خالد خورشید خان سمیت تحریک کے کسی بھی ذمہ دار کو خدانخواستہ کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ دار حکومت ہوگی-








