خالد مقبول صدیقی نے کس کے دباؤ پر استعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمال نے بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 2لوگوں کو وزارت دینے کےلیے خالد مقبول صدیقی پر دباوَ ڈالا گیا،خدمت فاوَنڈیشن سے لے کر تمام باتیں منظر عام پر لاوَں گا،کراچی کےمسائل سب کے سامنے ہیں،ایم کیو ایم اب حقیقی جماعت بن گئی ہے،حکومت سے گزارش کسی کی دباوَ میں نہ آئے،
مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم والےحکومت سے باہر رہ ہی نہیں سکتے،عامر خان نے خالد مقبول صدیقی کو استعفیٰ کے لیے مجبور کیا
یم کیو ایم کو منانے وفاقی وزیر اسد عمر وفد کے ہمراہ ایم کیو ایم کے بہادرآباد پہنچے جہاں ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے ان سے ملاقات کی۔ ایم کیو ایم نے حکوتی وفد کے سامنے خوب گلے شکوے کئے اور شکایتوں کے انبار لگا دیئے،
اسد عمر نے خالد مقبول صدیقی کو منانے کی کوشش کی لیکن وہ نہ مانے اور اپنے استعفیٰ پر قائم رہے، خالد مقبول صدیقی نےا سدعمر سے کہا کہ جب مطالبات پورے ہوں گے پھر دیکھیں گے. ابھی تک استعفیٰ ہی رہے گا، وزارت واپس نہیں لوں گا.
خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات
اتحادی جماعت کے رکن کا وزارت سے استعفیٰ، حکومت نے کس سے رابطہ کر لیا؟ اہم خبر
واضح رہے کہ گزشتہ روز کنوینرایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا،








