معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر جو ہر وقت خبروں میں رہتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ کیسے خبروں میںرہنا ہے شاید اس لئے وہ کچھ نہ کچھ ایسا کہہ دیتے ہیں یا کر دیتے ہیں کہ وہ نہ چاہتے ہوئے بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگتے ہیں خبروں کی زینت بن جاتے ہیں. خلیل الرحمان قمر نے سوشل میڈیا پر حال ہی میں کی ایک پوسٹ ، پوسٹ میں انہوں نے ایک نوٹ شئیر کیا جس پر لکھا ہوا ہے کہ جہاں دو کلو میٹر پر لائیبریری اور تجربہ گاہ کی بجائے دربار اور مزار ہوں وہاں سائنسدان نہیں بلکہ ملنگ ہی پیدا ہوں گے. اس نوٹ کے کیپشن میں رائٹر نے لکھا ہے کہ میری
قوم کو جس دن یہ بات سمجھ آگئی اس دن ہم اپنی نبی کی بہترین امت بن جائیں گے. خلیل الرحمان قمر کی اس پوسٹ کے نیچے سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کئے کسی نے ان کی ہاں میںہاں ملائی تو کسی نے تنقید کے رخ کر لئے خلیل الرحمان قمر کی طرف یاد رہے کہ خلیل الرحمان قمر تنقید سے نہیں گھبراتے اور نہ ہی اپنے کہے ہوئے پر کبھی نادم ہوتے ہیں ان کو لگتا ہے کہ وہ جو بھی کہتے ہیں وہ سوچ سمجھ کر کہتے ہیں لہذا انہیں کوئی ٹینشن نہیں کوئی ان کے بارے میںکیا سوچتا ہے اور کیا نہیں.