معروف مصنف خلیل الرحمان قمر سے ہر دوسرے آرٹسٹ کو شکایت رہتی ہے، اور شکایت کی وجہ یہ ہے کہ وہ سوچ سمجھ کر نہیں بولتے اور کسی کے لئے کچھ بول دیتے ہیں. جن اداکاروں کو خلیل الرحمان قمر سے شکایات رہیں انہی میں اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار بھی شامل ہیں . صحیفہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ اول تو میں خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام نہیںکروں گی اگر پیسے بہت زیادہ آفر ہوں اور پورے پراجیکٹ میں ان سے ملاقات نہ ہو تو میں کام کرنے کو تیار ہوں. صحیفہ جبار نے کہا کہ خلیل الرحمان اچھے رائٹر ہیں ان کے لکھے ہوئے ڈراموں نے بہت
کامیابی حاصل کی وہ نوجوان نسل میں بہت زیادہ مقبول ہیں لیکن انہیںبات کرنے کا نہیںپتہ کہ کیسے کسی سے بات کرنی ہے اور کیسے کسی کو عزت دینی ہے. یاد رہے کہ صحیفہ جبار نے ماضی میں خلیل الرحمان کو آڑھے ہاتھوں لیا تھا انہیں خاصا برا بھلا کہا تھا. یاد رہے کہ صحیفہ جبار ماڈلنگ کی دنیا میں ایک بڑا مقام رکھتی ہیں حال ہی میں انہوں نے ہم برائیڈل کٹیور ویک میںشرکت کی . صحیفہ ڈراموں میںکم نظر آرہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے جب تک اچھے کردار نہیںملیں گے میںنہیںکروںگی .