معروف مصنف خلیل الرحمان قمر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ایک بار پھر ماہرہ خان پر تنقید کے نشتر برسا دئیے. انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان ایک اچھی اداکارہ ہے میں مانتا ہوں لیکن اس نے میرے اور ماروی سرمد کے معاملے کو لیکر جس طرح سے ٹویٹ کیا اس سے میرا دل بہت دُکھا. مجھے اس سے ایسی امید نہ تھی اس کے پاس فون تھا وہ مجھے فون کرکے پوچھتی کہ ہوا کیا ہے تو میں اسکو بتاتا کہ اصل میں ہوا کیا تھا لیکن اس نے شہرت کے لئے اوچھا ہتھکنڈا استعمال کیا اور میرے خلاف ٹویٹ کیا. اس ٹویٹ کو دیکھ کر میرا دل دُکھا اور مجھے اس سے نفرت کرنا پڑی،
میں اس سے کبھی بھی نفرت نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن ایسا کرنا پڑا. اصل میں اس جیسی معقول لڑکی اور اداکارہ سے ایسی امید نہیں تھی جو اس نے کیا. ہو سکتا ہے کبھی اس کو میں معاف کردوں لیکن فی الحال تک تو میرا دل اسکے ٹویٹ پر کُڑھتا ہے جلتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی کسی کے ساتھ بلاوجہ بدتمیزی نہیں کی. جو لوگ مجھے جانتے ہیں ان کو اس چیز کی اچھی طرحآگاہی ہے اس لئے مجھے ماہرہ کے ٹویٹ کا بہت زیادہ دکھ ہوا.