معروف صحافی ارشد شریف کے قتل کے بعد مریم نواز نے کسی کی ٹویٹ جس میں لکھا تھا ”کہنا تو نہیں چاہتا تھا مگر یہ فتنہ عمران اور اس کے یوتھیوں کے لیے خبر ،یہ اینکر کہتا تھا کہ نوازشریف نے اپنی مرحومہ ماں کو پارسل کرکے بھیجا ہے اس اینکر نے بہت پروگرام کیے جس میں دوسروں کی بیماری اور موت کا مذاق اڑایا آج دیکھیں وہ وقت خود اس پر آگیا”
اس ٹویٹ پر مریم نواز نے لکھا کہ ” مجھے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے اچھا نہیں لگ رہا لیکن یہ ایک سبق ہے جسے ہم سب کو اپنانا چاہیے”. مریم نواز کی اس ٹویٹ پر ری ایکشن دیتے ہوئے معروف مصنف خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ” میں دس ہزار لعنت بھیجتا ہوں ایسی طنز کے اوپر، پھٹکار ایسی عورت کے منہ پر، حرام کی پلی. اس

خبیث عورت کو ان مائوں کے گھروں میں لیکر جائیے جن کے بیٹے شہید ہوئے اور لعنت ان لوگوں پر جو اس ٹویٹ کو سپورٹ کرتے ہیں. ایسی کی تیسی تمہاری” .
مریم نواز کی ٹویٹ پر جب ہر طرف سے تنقید ہوئی تو انہیں معافی مانگنی پڑی اور انہوں نے کہا کہ ”میں ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر رہی ہوں اور اس سے متاثرہ افراد کو پہنچنے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہوں جو میرا ارادہ کبھی نہیں تھا۔مریم نواز نے مزید کہا کہ کبھی کسی کو اس تکلیف سے نہ گزرنا پڑے، سوگوار خاندان کے لیے دعائیں” .

Shares: