جامشورو: شکار کیلئے پاکستان میں موجود عرب شہزادے کی گاڑی حادثے کا شکار

0
174

جامشورو میں خانوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں عرب شہزادے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق انڈس ہائی وے کوٹری جامشورو میں خانوٹ کے قریب غیر ملکی شہریوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ گاڑی جامشورو سے سہون کی طرف جارہی تھی کہ تیزرفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی مزدا سے ٹکرا گئی-

بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چیف سلیکٹر سمیت 4 حکام ٹریفک حادثے میں جاں بحق

حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار مبارک سالم، عبداللہ گتامی اور سہیل سعید شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال جامشورو منتقل کردیا گیا زخمی عبداللہ کاطمی اور سہیل سعید متحدہ عرب امارات کے شہری ہیں-

موٹر وے پولیس کے مطابق سہیل احمد کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا۔ حادثے کے وقت گاڑی میں شکار کیے گئے نایاب نسل کے پرندے بھی موجود تھے عرب شہزادہ مانجھند کے علاقے میں نایاب ہرن کے شکار کے لیے آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزدا کو اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

فلپائن میں شدید زلزلہ: متعدد گرجا گھروں اور عمارتوں کو نقصان

قبل ازیں قلات میں مسافر کوچ اور گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے چیف سلیکٹر سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے

پولیس کے مطابق قلات میں غوث آباد جان ہوٹل کے قریب قومی شاہراہ پر مسافرکوچ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، واقعے کےبعد لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق کوئٹہ سے ہے ، جن کی شناخت مجاہد اسلام ،میر علی کرد ،امتیاز شاہ اور عبدالرحیم درانی کے نام سےہوئی ہے۔ٹریفک حادثے میں مرنےوالےچاروں افراد کا تعلق بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن سے تھامرحومین وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ہاکی کے ٹرائلز لینے کے بعد خضدار سے کوئٹہ وآپس آرہے تھے ۔

Leave a reply