کھل نائیک فلم کے 30 برس ، ریلیز سے قبل احتجاج اور سنجے دت کی گرفتاری

کھل نائیک ایک ٹریڈ مارک فلم تھی
0
52
khalnayak

فلم کھل نائیک جس کی ریلیز کو 30 سال کا عرصہ بیت گیا ہے ، فلم کی تین دہائیاں مکمل ہونے پر اس کے ہدایتکار سبھاش گھئی نے ایک انٹرویو دیا ہے جس میں‌انہوں نے کہا کہ مادھوری ڈکشٹ، سنجے دت، جیکی شراف نے اس فلم میں بہترین اداکاری کی، میں بہت خوش تھا کہ ہم نے ایک شاہکار بنایا ہے لیکن اس وقت شدید مایوسی ہوئی جب اس فلم کے گیت چولی کے پیچھے کیا ہے کو ولگر کہا گیا ، حالانکہ میں نے ایک روایتی گانا فلم میں شامل کیا تھا جو کسی طور پر ولگر نہیں تھا، اس فلم کی ریلیز سے قبل اسی گانے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ہو رہے تھے اور سنجے دت جو کہ اس میں منفی کردار کر رہے تھے ان کو بھی ٹاڈا اور آرمز ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا گیا اس گرفتاری نے لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ اصلی کیا ہے اور ریل کیا ہے۔ فلم کی ریلیز سے قبل میں کافی مشکلات کا شکار رہا.

سبھاش گھئی نے کہا کہ کھل نائیک ایک ٹریڈ مارک فلم تھی کیونکہ اس میں تفریحی، شاندار میوزیکل پیسز، اور مادھوری ڈکشٹ، سنجے دت، جیکی شراف جیسی ہنر مند اسٹار کاسٹ تھی جس نے شائقین کو سینما گھروں میں آنے پر مجبور کر دیا. یہ فلم آج بھی اپنی بہترین کہانی میوزک اور اداکاری کی وجہ سے شہرت رکھتی ہے.

میری چند دن کی بچی کا آپریشن ہوا بپاشا باسو

ایک انجان عورت نے پیسے لینے کی خاطر پرچہ کٹوایا صبا فیصل

ہسپتال میں پڑی تھی تو سسرال کو خاندان کی شادی میں جانے کی پڑی تھی

Leave a reply