باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں کھمبے سے باندھ کر ایک شخص کو مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس فوری ایکشن میں آگئی

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بروقت نوٹس لیتے ہوئے فورا کاروائی کا حکم دیا ،ویڈیو میں عبدالولید نامی شخص کو کھمبے سے باندھ کر مارا جا رہا تھا اس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ شخص کو میٹر چوری کرنے پر بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا, ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے ولید کو کھمبے سے باندھ کر لوہے کی راڈ گرم کرکے جسم کے مختلف حصوں میں لگائی اور تشدد کیا

ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں دیکھے جانے والے دونوں اشخاص جو ولید کو مار رہے ہیں ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں,قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی, انشاء اللہ ملزمان جلد گرفتار کر لئے جائیں گے.

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری

عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی

Shares: