عمران خان کے جھوٹ کی مارکیٹنگ کرنے والے غضب کاریگر ہیں،شازیہ مری
عمران خان کے جھوٹ کی مارکیٹنگ کرنے والے غضب کاریگر ہیں،شازیہ مری
وزیراعظم کے معاون خصوصی ،پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ کے بیانیہ کی عالمی سطح پر حمایت مگر پی ٹی آئی تڑپ رہی ہے، بلاول بھٹو کے بیانیہ امداد نہیں انصاف چاہیے کو عالمی حمایت مل رہی ہے ،خیرات اور صدقات کی رقم پر تو عمران خان کا خاندان پلتا رہا ہے خدشہ ہے عمران خان نے سیلاب متاثرین کے 14 ارب روپے چوری کردیئے ہیں، عمران خان نے ٹیلی تھون والا چندہ ابھی تک سیلاب متاثرین تک نہیں پہنچایا
وفاقی وزیر، پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کئی چہرے ہیں ہر چہرہ انتہائی بھیانک ہے ماننا پڑے گا کہ عمران خان کے جھوٹ کی مارکیٹنگ کرنے والے غضب کاریگر ہیں، تبدیلی کا ڈرامہ بے نقاب ہوا تو آزادی کی راگنی شروع کردی ثابت ہو چکا ہے کہ عمران خود ہارس ٹریڈنگ کر رہے تھے ،دوسروں کو چور کہنے والا اصل میں خود چور نکلا ہے ،عمران خان خود میر جعفر نکلے جس نے مقبوضہ کشمیر مودی کے حوالے کردیا ،
شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے جمہوریت کو بے توقیر اور ہر ادارے کو تماشا بنایا ہے عمران خان کی فارن ممنوعہ فنڈنگ ملک میں انتشار پھیلانے کے لئے ہے بے جا لاڈ اٹھانے کی وجہ سے لاڈلے کا دماغ خراب ہو گیا ہے،پارلیمنٹ مقدس ادارہ ہے اس کی مزید بے حرمتی برداشت نہیں کی جائے گی، کبھی کہتے ہیں استعفے دیئے ہیں کبھی کہتے ہیں استعفے نہیں دیئے یہ تماشا بند کرو ،
اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں
آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع
ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی
عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری