لاہور: کھانا نا دینے پرخاتون پر شوہر اور سسرال والوں کا تشدد، وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس

خاتون پر یہ ظلم محض معیاری کھانا نہ دینے پر کیا گیا
0
146
cm maryam

لاہور: گلشن راوی میں خاتون پر شوہر اور سسرال والوں نے تشدد کیا جس کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوٹس لے لیا۔

باغی ٹی وی : گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس میں خاتون کو گھر سےگلی میں نیچےگرتےدیکھا گیا، ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ خاتون پر تشدد کیا گیا اور پھر ساس اور شوہر نے اسے گھر کی بالائی منزل سے دھکا دے دیا،ویڈیو میں خاتون کے محلے والوں کو بھی فوراً آتے دیکھا گیا، بعدازاں انہیں اسپتال لے جایا گیا۔
https://x.com/MaryamNSharif/status/1766513456474132601?s=20
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس حوالے سے ٹوئٹ میں بتایا کہ گلشن راوی میں پیش آنے والے واقعے میں خاتون پر شوہر، ساس اور دیور نے تشدد کیا اور پھر انہیں گھر کی دوسری منزل سے دھکا دے کر نیچے پھینک دیا،خاتون پر یہ ظلم محض معیاری کھانا نہ دینے پر کیا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق مرکزی ملزموں میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

سعودی عرب کا گوادر کے بارش متاثرین کے لیے امداد کا اعلان

واضح رہے کہ 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ خواتین کے ساتھ زیادتی اور انہیں ہراساں کرنا میری ریڈ لائن ہے، خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

دوران پرواز دونوں پائلٹ کم و بیش 28 منٹ تک سوتے رہے

گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارش

Leave a reply