خانیوال پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی سیوریج کے آلودہ پانی سے سیراب کی گئی 32 کنال سبزیوں کو تلف کردیا

0
135

خانیوال پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی سیوریج کے آلودہ پانی سے سیراب کی گئی 32 کنال سبزیوں کو تلف کردیا

باغی ٹی وی : خانیوال پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی ، خانیوال پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سیوریج کے پانی سے اگائی جانے والی سبزیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔

پنجاب سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب کاشت کی گئی 48 کنال سبزیوں کی چیکنگ کی گئی ، خانیوال سیوریج کے آلودہ پانی سے سیراب کی گئی 32 کنال سبزیوں کا ٹریکٹر کے ذریعے خاتمہ کر دیا گیا۔

کاشت کی گئی سبزیوں میں گوبھی کی فصل شامل تھی۔خانیوال سبزیوں اور دیگر خوراک کی آلودہ پانی سے کاشت کے خطرناک اثرات ہورہے ہیں،

خانیوال کاشتکاروں کو اصلاحی نوٹسز جاری کرنے کے باوجود بہتری نظر نہ آئی۔ زہریلے پانی سے اگائی سبزیوں میں شامل زہریلے مادے خوراک کا حصہ بن کر متعدد موذی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔

انڈسٹریل ویسٹ اور سیوریج کے پانی سے صرف آؤٹ ڈور پلانٹس، پٹسن اور دیگر ڈیکوریشن پلانٹس اگائے جاسکتے ہیں۔خانیوال جن علاقوں میں نہری یا ٹیوب ویل کا پانی دستیاب نہیں وہاں صرف غیر خوردنی فصلیں اگائیں۔خانیوال کھیت سے پلیٹ تک محفوظ خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اولین مشن ہے۔

Leave a reply