کھانے کی بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو گھریلو اشیاء کی صفائی کے لیے بھی بے مثال ہیں جیسے ٹماٹو کیچپ مختلف اشیاء کے ساتھ کھانے میں استعمال تو ہوتی ہی ہے اس کے ساتھ ہی اس کے ساتھ تانبے کے برتنوں کو چمکایا جا سکتا ہے صرف کیچپ ہی نہیں اور بھی کھانے کی بہت سی اشیاء ہیں جو گھریلو اشیاء کی صفائی کے لیے بے مثال ہیں

کیلے صحت کے لیے بہترین ہیں اس کے ساتھ ہی اس کے چھلکے بھی بہت کام کے ہیں کیلے کے چھلکے چاندی کو پالش کرنے کے لیےبہترین مانے جاتے ہیں اگر چاندی کے برتنوں پر زنگ لگ رہا ہو تو کیلے کے چھلکوں کو زنگ آلود حصوں پر رگڑیں چند ہی منٹوں میں برتن چمک جائیں

کیلے کے چھلکے بھی صفائی کے بہترین ہیں اس کے چھلکوں کے ذریعے میز کی اوپری سطح اور دیواروں پر لگے داغوں کو صاف کیا جا سکتا ہے باتھ روم کے شیشے کا دھندلا پن ختم کے لئے اس پر کھیرے کے چھلکے رگڑنے سے دھندلا پن صاف ہو جاتا ہے

جو لوگ گھر میں باربی کیو بناتے ہیں ان کے لیے سیخوں یا سلاخوں والی انگیٹھی کی صفائی بہت بڑا مسئلہ ہوتی ہے لیکن اس مسئلے کا بہت ہی آسان حل یہ ہے کہ انگیٹھی کو گرم کر کے ایک بڑے سے کانٹے میں پیاز کو پھنسا کر اس سے سلاخوں کی صفائی کریں اور پھر کمال دیکھیں

ٹماٹو کیچپ بھی صفائی کے لئے بہترین چیز ہیں تنبے کے برتنوں کو چمکانے کے لیے کپڑے پر ٹماٹو کیچپ لگا کر برتنوں کو اس کپڑے میں لپیٹ کر 1 گھنٹے کے لئے رکھگ دیں کیچپ میں موجود تیزابیت تانبے میں لگے رنگ کو صاف کر دے گی اور برتن بالکل نئے برتنوں جیسے دکھائی دیں گے

اخروٹ کی گری کھانے میں تو مزیدار ہوتی ہے لیکن اس سے سے لکڑی کی خراشوں کو بھی دور کیا جا سکتا ہے اس کے لئے اخروٹ کی گری کو فرنیچر کی خراشوں پر رگڑیں پھر خراشوں کے اوپر 5 منٹ تک انگلی پھیریں تاکہ اخروٹ سے نکلنے والا تیل ان میں داخل ہو سکے پھر ایک نرم کپڑے کو اس جگہ پر رگڑیں حیران کن طور پر لکڑی کا وہ حصہ خراش سے بالکل صاف ہو جائے گا

Shares: