کالے ریچھ کی ضبطگی سمیت خرگوش کے شکار کی کوشش بنائی گئی ناکام

شور کوٹ اور جہلم سے گرفتار کئے جانے والے دونوں ملزمان کو 45ہزار جرمانہ، ریچھ جھنگ بریڈنگ سنٹر منتقل
0
57
kala reech

سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پرصوبہ پنجاب میں ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مدثر ریاض ملک کی زیر قیادت جاری آپریشن کے نتیجے میں وائلڈلائف سٹاف جھنگ نے شور کوٹ سے ایک شخص کے غیرقانونی قبضہ سے ایک نر کالا ریچھ برآمد کرلیا جبکہ وائلڈلائف سٹاف جہلم نے بروقت کارروائی کرکے جنگلی خرگوش کے غیرقانونی شکار کی کوشش ناکام بنا کر ایک شکاری کو گرفتار کرلیا،دونوں ملزمان کو 45ہزار جرمانہ عائدکیاگیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع جھنگ محمد اکرم شاہد نے ایک خفیہ اطلاع پر وائلڈلائف انسپکٹر قمر رحمان، وائلڈلائف واچران امیر حسین، محسن رفیق اور عاقب بھٹی کے ہمراہ شور کوٹ ایریا سے ایک شخص کے غیرقانونی قبضہ سے ایک کالا نر ریچھ برآمد کرکے ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کیا عدالت نے ریچھ کو وائلڈلائف بریڈنگ سنٹر جھنگ منتقل کرنے کا حکم صادر فرمایا جبکہ ملزم کو مبلغ 10ہزار روپے جرمانہ کیا۔

اسی طرح کی ایک دیگر کامیاب کارروائی کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع جہلم سید عثمان الحسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پنڈ سوکہ کے مضافاتی ایریا سے بروقت کارروائی کرکے جنگلی خرگوش کے غیرقانونی شکار میں مشغول ایک شکاری کو بارہ بور بندوق سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے شکار کی کوشش ناکام بنادی اور ملزم کے خلاف وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کرکے کیس کمپاؤنڈ کرنے کی درخواست پر مبلغ 35ہزارروپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا۔

بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل،مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی

گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

سانگھڑ، کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

Leave a reply