سال 2022 میں پاکستان نے خارجہ محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کیں،ترجمان دفتر خارجہ

Mumtaz baloch

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ سال 2022ء میں پاکستان نے خارجہ محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کیں،

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے رواں سال دوست ممالک کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری لائی، وزیر اعظم، وزیر خارجہ سمیت پاکستان کے اہم بیرونی دورے رہے،وزیراعظم شہباز شریف نو جنوری کو سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی پر مشترکہ کانفرس کی سربراہی کریں گے اہم ممالک کے سربراہان اور یو این سیکریٹری جنرل جنیوا کانفرس میں شرکت کریں گے پاکستان مستحکم اور پرامن افغانستان کے لئے کوشاں ہے پاکستان کے وزیر خارجہ اور وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے مختلف فورمز پر افغان حکام سے ملاقاتیں کیں پاکستان افغانستان میں ہونی والی پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے،

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سال 2022 میں سفارتی محاذ پر سرگرمیاں عروج پر تھیں پاکستان نے عالمی برادری کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کوششیں کیں کامیاب سفارتکاری کے باعث پاکستان فیٹف گرے لسٹ سے باہر نکلا ،کوپ 27 کانفرس میں پاکستان کے مؤقف کو سراہا گیا چین ،ترکی، امریکہ، سعودی عرب،سنگاپور،انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوئے یواین سیکریٹری جنرل نے پاکستان کا اہم دورہ کیا وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مختلف ممالک کے دورے کیے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ستمبر اور رواں ماہ دورہ امریکہ سے دوطرفہ تعلقات میں اضافہ ہوا

چند ماہ بعد عمران خان خود کہیں گے کہ مراسلے والی بات غلط تھی،مبشر لقمان

آج پھر کہتا ہوں کہ مراسلے سے متعلق جو بھی کہا تھا وہ سچ ہے،عمران خان

 دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا،

Comments are closed.