بریسٹ کینسر،بڑھتی آبادی پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، صدر مملکت

آگاہی مہم کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں
0
75
Arif Alvi

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نگران وزیرِ صحت، ڈاکٹر ندیم جان کی ملاقات ہوئی ہے،

صدر مملکت اور نگران وفاقی وزیرصحت نے قومی صحت کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بریسٹ کینسر، بڑھتی آبادی اور نفسیاتی صحت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ،صدر مملکت اور نگران وزیرصحت نے غذائیت، بچوں کی ذہنی و جسمانی کمزوری ، خصوصی افراد کی بحالی کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ملک میں نفسیاتی صحت بہتر بنانے کیلئے مشاورت کی سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے ،جدید ٹیکنالوجی ، مصنوعی ذہانت اور چیٹ باٹس کی مدد سے نفسیاتی صحت کی بنیادی سہولیات لوگوں تک پہنچائی جائی سکتی ہیں،

نگران وزیرصحت نے پولیو کے خاتمے کیلئے صدر مملکت کی جانب سے رہنمائی ، خصوصی توجہ کو سراہا ،صدر مملکت نے صحت کے شعبے میں ڈاکٹر ندیم جان کی مجموعی خدمات کی تعریف کی

جنرل ہسپتال میں بریسٹ کلینک، خواتین کیلئے بہت بڑی نعمت ہے: صوبائی وزیر صحت

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

دوسری جانب خاتون اول ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ چھاتی کے سرطان کے بارے میں آگاہی مہم کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں اور اب زیادہ خواتین میں اسکی علامات اور علاج کا شعور ہے،یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ چھاتی کے کینسر، خصوصی افراد کے حقوق اور ذہنی صحت کے مسائل کے بارے میں ہماری مہم پورے ملک میں پھیل رہی ہے اور تمام محاذوں پر نمایاں پیشرفت دیکھی گئی ہے، خصوصی افراد کو انکی صلاحیتوں کے مطابق ہنر سکھائے جائیں اور انہیں معاشرے کا ایک فعال شہری بنانے کیلئے ان کی ہنرمندی کے مطابق ملازمت دی جائے

Leave a reply