مزید دیکھیں

مقبول

لنڈی کوتل:پاک افغان جرگے میں طورخم بارڈر کھولنے پر سیز فائر کا اتفاق

لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)خیبر میں پاک افغان طورخم...

چچا نے بھتیجی، بھائی نے بہن کی جان لے لی

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں دو افسوسناک واقعات...

کوہاٹ ،مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی اہلکار شہید

کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب نامعلوم مسلح...

وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے قوم کے ساتھ مذاق ہیں،حافظ نعیم

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے...

خٹک صاحب مجھے پتہ نہیں تھا کہ آپ یہ …………….کام بھی کرتے ہیں، خواجہ آصف

خٹک صاحب مجھے پتہ نہیں تھا کہ آپ یہ …………….کام بھی کرتے ہیں، خواجہ آصف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے اسمبلی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 آرڈیننس بغیر بحث کے اس ایوان سے منظور ہوئے،جس طرح ایوان میں قانون سازی ہوئی ، سارا ایوان شرمسار ہوا ،اس ایوان کے لیے کل کوئی اچھا شگون نہیں تھا،ان کو احساس نہیں ہے، اس طرح جمہوریت کا بیڑا غرق ہوگا،

ہمیں قانون نہ سکھایا جائے،صبر کریں، اب تماشا نہیں چلے گا،پرویز خٹک کا اسمبلی میں دبنگ اعلان

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ خٹک صاحب، آپ کنٹینر پر چڑھ کر ڈانس کرتے تھے ،اس طرح کے رویے رہے تو دور نہیں کہ سارا نظام لپیٹ دیا جائےگا،خٹک صاحب، مجھے نہیں پتا تھا آپ یہ کام بھی کرتے ہیں،اگرآپ مذاکرات میں کوئی کرداراداکرسکتے ہیں توجمہوریت کیلیے کردار ادا کرنا چاہیے

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پرویزالہیٰ نے کہا مذاکراتی کمیٹی میں اتنی ہمت نہیں ہےکہ اصل بات وزیراعظم تک پہنچائیں،اگر میں کوئی قابل اعتراض بات کروں تو اسپیکر صاحب آپ ٹوک دیے گا، ہماری تقاریر کو میوٹ کیاجاتا ہے ، جمہوریت کہاں ہے؟ میں نے جمہوریت اور پاکستان کےلیے کردار ادا کیا ہے،ہم اللہ تعالیٰ اور ایوان کو جوابدہ ہیں،مارچ کو وقت کا ضیاع کہا جارہاہے،یہ لوگ نیازی صاحب کو گالیاں پڑواتے ہیں، یہ ان کے دوست نہیں دشمن ہیں،آپ لوگ ماضی میں الیکشن کا مطالبہ کرتے تھے ، ہم کررہےہیں تو کیا مسئلہ ہے،ان کو نہیں پتا ، جب ان کے سر پر چھت گرے گی تو ان کو پتا چلے گا، جو اقتدار میں ہوتاہے سب سے زیادہ کم علم ہوتا ہے ,جمہوریت کے بغیر وفاق قائم نہیں رہ سکتا، میرے قائد کو عہدے سے ہٹایاگیا، میرا قائد ضمانت پر ہے،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan