لاہور:ہرامتی کی طرح اپنےآقاﷺکی ختم نبوت کاچوکیدارہوں:حرمت رسولﷺ پرجان بھی قربان ہے، اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ہر امتی کی طرح اپنے آقاﷺكی ختم نبوت کا چوكيدار ہوں۔

اپنے بیان میں شہزاد اکبر کا کہنا تھاکہ میں خاتم الانبيا حضرت محمد ﷺ كا امتی ہوں اور ہر امتی کی طرح اپنے آقاﷺ كی ختم نبوت کا چوكيدار ہوں۔

 

اس حوالے سے شہزاد اکبرنے ایک ٹویٹ پیغام بھی سب تک پہنچایا جس میں‌ انہوں پھراس ایمان کا اظہارکیا کہ ختم نبوت ،حرمت رسول پران کی جان بھی قربان ہے

انہوں نے کہا کہ یہ بات ایف آئی آر میں بھی درج ہے جو کہ میرا حلفیہ بیان ہے۔ مشیر داخلہ کا کہنا تھاکہ مزید بیان بازی محض سیاسی انتقام اور چھوٹے پن کے سوا کچھ نہیں۔

Shares: