پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی نہ آ سکی ، خواتین کے عالمی دن کے روز ہی خاتون کو دوسری منزل سے نیچے گلی میں پھینک دیا گیا
واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوٹس لیا، واقعہ لاہور کے علاقے گلشن راوی میں پیش آیا،جہاں خاتون کو سسرالیوں نےمبینہ طور پر دوسری منزل سے نیچے پھینکا ،وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نیچے گرتی ہے تو گلی سے لوگ جمع ہو جاتے ہیں، خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر ہے
پنجاب کی صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو کے آتے ہی وزیر اعلی نے نوٹس لیا،یہ واقعہ کل کا ہے،مریم نامی خاتون کو مبینہ طور پر سسرال والوں نے نیچے پھینکا،الحمدللہ خاتون کی حالت بہتر اور خطرے سے باہر ہے،وزیر اعلی کی ہدایت پہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے اقدامات لئے جارہے ہیں
اس ویڈیو کے آتے ہی وزیر اعلی نے نوٹس لیا،یہ واقعہ کل کا ہے،مریم نامی خاتون کو مبینہ طور پر سسرال والوں نے نیچے پھینکا،الحمدللہ خاتون کی حالت بہتر اور خطرے سے باہر ہے،وزیر اعلی کی ہدایت پہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے اقدامات لئے جارہے ہیں https://t.co/YkPXykAPt2
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) March 8, 2024
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری کیلئے رولز میں ترامیم پر غور کررہے ہیں،چیف جسٹس