زیادتی کا شکارخاتون نے انصاف نہ ملنے پرعدالت کے سامنے خود کو آگ لگا لی

اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جنسی زیادتی کا شکار خاتون نے انصاف نہ ملنے پر بھارت میں عدالت کے سامنے خود کو آگ لگا لی

واقعہ بھارت میں پیش آیا،بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ برہم پور کی سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش آیا، پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے خاتون کو بچا لیا، پولیس حکام نے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ آگ لگانے والی خاتون کی عمر 30 سال ہے، خاتون شادی شدہ ہے، خاتون کو ملزمان نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا، ملزمان گرفتار ہوئے اور اسکے بعد ملزمان نے ضمانت کروا لی، ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد ملزمان نے خاتون کو پھر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون پھر تھانے گئی اور دوبارہ مقدمہ درج کروایا، ملزمان ابھی مفرور ہیں، عدالت نے ملزمان کی ضمانت منسوخ نہیں کی

پولیس حکام کے مطابق ملزمان خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو جاتے ہیں،مرکزی ملزم کے دوستوں کی گرفتاری نہیں ہوئی خاتون چاہتی ہے کہ سب ملزم گرفتار ہوںَ عدالت میں پیشی کے دوران عدالت نے ملزمان کے وارنٹ جاری نہیں کئے جس کے بعد خاتون نے خود پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگائی،موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے خاتون کو بچا لیا ہے، خاتون کے جسم کا کچھ حصہ جھلس گیا ہے، اسکو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد ضروری پوچھ گچھ کے بعد خاتون کو اسکے گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا،

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

شردھا کو قتل کرنیوالا پولیس آفتاب پولیس کی تحویل میں ہے، گزشتہ روز اس پر تلواروں سے حملے کی بھی کوشش کی گئی

Comments are closed.