خاتون نے ن لیگی رہنما پر کمرشل اراضی پر قبضے کی کوشش کا الزام لگا دیا
مسلم لیگ کے مقامی رہنما پر خاتون نے کمرشل اراضی پر قبضے کی کوشش کا الزام لگایا ہے،
خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان میری 3 کنال 15 مرحلے کمرشل اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،متاثرہ خاتون نے سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کو درخواست دے دی ،متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ یونس، ناصر قریشی، صالحین قریشی، عمران قریشی،شمس اور اشتیاق زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ملزمان کی جانب سے کیس کی پیروی چھوڑنے کے لیے شدید دباو ڈالا گیا تھا ملزمان کے خلاف اراضی کیسسز کا فیصلہ مختلف عدالتوں سے میرے حق میں آیا،
متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ تھانہ وارث خان پولیس کی جانب سے ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، ملزمان کو مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی اور پرویز خان ملزمان کی پشت پناہی کرنے میں مصروف ہیں، وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس، آرمی چیف اور آئی جی پنجاب انصاف فراہم کریں،